• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ورکر پارٹی کا اثاثہ ،مرکز اور صوبے کا اقتدار ان کی قربانیوں کا ثمر ہے،طارق رشید

ملتان(سٹاف رپورٹر)مسلم لیگ ن کے زیر اہتمام منعقدہ ورکر کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے سابق ایم این اے شیخ طارق رشید کا کہا کہ ورکر پارٹی کا اثاثہ ہیں مشکل وقت میں پارٹی کے ساتھ کھڑے رہے قید و بند کی صعوبتیںبرداشت کیں، مرکز اور صوبے کا اقتدار ان کی قربانیوں کا ثمر ہے ورکرز کو پارٹی میں جائز مقام دیا جائے گا ان کی تجاویز کا خیر مقدم کیا جائے گا ان کے مسائل کے حل کے لیے یو سی وائز کمیٹیاں تشکیل دی جائیں گی ، انہوں نے مزید کہا کہ ضد اور ہٹ دھرمی کی سیاست پی ٹی ائی کا وطیرہ ہے وہ ملک دشمنی کی تمام تر حد عبور کر چکی ہے، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق ایم پی اے حاجی جاوید اختر انصاری کا کہنا تھا کہ ورکرز کوبیچ میدان میں چھوڑنا مسلم لیگ ن کا وطیرہ نہیں ہے اس موقع پرٹکٹ ہولڈر مسلم لیگ ن ملک انور علی، آصف رفیق رجوانہ ،حاجی ندیم قریشی، عمر فاروق بھٹی، چیئرمین مرزا عبدالرحمن،قسور بھٹی ، ملک اسلم ڈوگر ، مظفر یاسین ، ملک افتاب عوان ، شیخ ندیم اکبر ،عرفان بلوچ ، واصف بٹ، ارشد بوٹا ، طارق امیر عباسی ، رانا نعیم ، ارشد ڈوگر ،ملک طارق آرائیں ، اکبر انصاری و دیگر ورکرز و حلقہ 149 کی عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔
ملتان سے مزید