• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم این ایس یونیورسٹی میں انتظامی عملے کی پانچ روزہ تربیتی ٹریننگ کا انعقاد

ملتان (سٹاف رپورٹر)ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں نیشنل اکیڈمی آف ہائر ایجوکیشن اور ہائر ایجوکیشن کمیشن پاکستان کے تعاون سے پانچ روزہ تربیتی ٹریننگ کا انعقاد کیا گیا۔ یہ ٹریننگ انتظامی عملے کی مہارتوں کو بہتر بنانے کے لیے پانچ دنوں پر مشتمل پروگرام کا حصہ ہے۔ نور آمنہ ملک منیجنگ ڈائریکٹر نیشنل اکیڈمی آف ہائر ایجوکیشن نےاپنے آن لائن خطاب میں کہا کہ یہ پروگرام اس مقصد کے لیے ترتیب دیا گیا ہے کہ اداروں کے انتظامی عملے کو جدید مہارتیں اور عالمی معیار کے مطابق تربیت کا مواقع فراہم کیا جا سکے،وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اشتیاق احمد راجوانہ نے کہا کہ ٹریننگ پروگرام عملے کو اس قابل بنائے گا کہ وہ اپنی ذمہ داریوں کو بہتر طریقے سے نبھا سکیں، سعدیہ بخاری، ڈپٹی ڈائریکٹر نیشنل اکیڈمی آف ہائر ایجوکیشن نے کہا کہ اس پروگرام کے ذریعے شرکاء کو سیکھنے اور اپنی موجودہ صلاحیتوں کو بہتر کرنے کے مواقع فراہم کیے جا رہے ہیں۔ پروفیسر ڈاکٹر سائقہ امتیاز نے تحریری مہارتوں اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے موضوع پر جامع لیکچر دیا۔
ملتان سے مزید