• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینیٹر رانا محمود الحسن کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب

ملتان (سٹاف رپورٹر ) پیپلز پارٹی کے رہنما شعیب شیخ کی جانب سے سینیٹر رانا محمود الحسن کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا ، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے سنیئر نائب صدرخواجہ رضوان عالم، سینیٹر رانا محمود الحسن ،ضلعی جنرل سیکرٹر ی راؤ ساجد علی ،شیخ نصراللہ نے کہا کہ یپلزپارٹی نے ملک میں ہمیشہ جمہوری و سیاسی استحکام اور عوام کی فلاح وبہبود کیلئے سیاست کی ہے یہی وجہ ہے کہ پیپلزپارٹی نے اپنے سابقہ دور حکومت میں پارلیمان، وفاق، جمہوریت اور نچلی سطح تک اختیارات کی منتقلی کیلئے اٹھارویں آئینی ترمیم پارلیمنٹ سے منظور کروائی تھی، 26 ویں آئینی ترمیم بھی ایک تاریخی قدم ہےاس موقع پر یوسی32 سےشیخ شعیب، شیخ طلحہ، شریف قریشی، نواب دین، اللہ بخش خان، اسلام الدین، محمد عمر، محمد طارق، خالد قریشی، شوکت، فہیم، رانا ندیم، صہیب مغل، زوہیب خان، ابو بکر خان، حماد قریشی، فرقان اور معزز یوسی کے لوگوں نے شرکت کی۔
ملتان سے مزید