• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان و نواح میں ڈکیتی و چوری کی متعدد وارداتیں ،37مقدمات درج

ملتان( سٹاف رپورٹر ) پولیس نے ڈکیتی و چوری کے الزام میں 37مقدمات درج کرلیے ۔تھانہ صدر شجاع آباد کے علاقے تین مسلح ڈاکوغلام شبیر کے بیٹے محمد انس سے نقدی37ہزار وطلائی چین ،موبائل لوٹ کر فرار ہوگئے ،تھانہ صدر جلالپور کے علاقے محمد اسلم سے تین ملزمان گن پوائنٹ پر نقدی ،موٹرسائیکل وموبائل چھین کر لے گئے ،تھانہ گلگشت ،مظفرآباد ،ممتاز آباد اور بوہڑ گیٹ کے علاقوں سے ملزمان جھپٹا مارکر محمد فیض ،افسر علی ،محمد ذیشان ،شہباز احمد اور اللہ ودھایا کے موبائلزفونز چھین کر فرار ہوگئے ،تھانہ شاہ شمس کے علاقے عنصر عباس سے دو مسلح ڈاکو اسلحہ کی نوک پر نقدی30ہزار و موٹرسائیکل سے محروم کرگئے جبکہ محبوب یوسف ، شہزاد ساجد، معراج الدین ، تنویر احمد ،محمد الیاس ،محمد شعبان ،عبدالمعید ، عالمگیر خان ، عامر سہیل ، علی طارق ،افتخار احمد تبسم ،تنویر جمیل ، شاہد اقبال ، توحید اختر ،اکبر علی ،محمد کاشف ، ریاض ، شہزاد ،سلطان اور ثقلین کی نقدی ،موٹرسائیکلیں ،موبائلزفونز سمیت دیگر قیمتی سامان چوری ہوگئے ۔
ملتان سے مزید