• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیل کی فلسطینیوں کو نشانہ بنانے کیلئے شرمناک حرکت

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

اسرائیلی فورسز کی جانب سے فلسطینیوں کو نشانہ بنانے کے لیے شرمناک حرکت سامنے آئی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی ڈرونز فلسطینیوں کو کیمپوں سے باہر نکالنے کے لیے بچوں کے رونے کی آوازیں استعمال کرتے ہیں۔

میڈیا کی رپورٹس کے مطابق غزہ میں اسرائیلی فورسز کے کواڈ کاپٹر ڈرونز میں بچوں کے رونے اور پریشان خواتین کی آوازیں چلائی جاتی ہیں تاکہ فلسطینیوں کو ان کے گھروں سے باہر کھلے علاقوں میں نکالا جائے اور پھر انہیں نشانہ بنایا جا سکے۔

انسانی حقوق کی رکن ماہا حسینی نے غیر ملکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اپریل کے وسط میں ہمیں اطلاع ملی کہ اسرائیلی کواڈ کاپٹر ڈرون عجیب و غریب آوازیں خارج کرتے ہیں جن میں بچوں یا خواتین کی چیخیں شامل ہوتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں ذاتی طور پر نصیرات کیمپ گئی اور میں نے کئی فلسطینیوں سے الگ الگ انٹرویوز کیے، ان سب افراد نے تقریباً ایک ہی طرح سے اس بات کی تصدیق کی۔

انسانی حقوق کی رکن نے بتایا کہ ایسے واقعات ہوئے ہیں کہ لوگ آوازیں سن کر مدد کے لیے باہر نکلے اور اسرائیلی فورسز کا نشانہ بن کر جان سے گئے یا زخمی ہو گئے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید