• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روس کیساتھ 3 سال کی جنگ میں 45 ہزار شہری ہلاک ہوئے، یوکرینی صدر

فائل فوٹو
فائل فوٹو

یوکرین کے صدر ولودومیر زیلینسکی کا  کہنا ہے کہ روس کے ساتھ تین سال کی جنگ میں 45 ہزار ایک سو یوکرینی شہری ہلاک ہوئے ہیں۔

برطانوی صحافی کو انٹرویو دیتے ہوئے یوکرین کے صدر ولودومیر زیلینسکی نے کہا کہ 3 لاکھ 90 ہزار یوکرینی شہری روس کے ساتھ جنگ میں زخمی ہیں۔

صدر یوکرین نے کہا کہ جنگ میں تقریباً ساڑھے 3 لاکھ روسی مارے گئے، 6 سے 7 لاکھ روسی زخمی بھی ہوئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ روسی فوج کے کئی اہلکار اب بھی لاپتا ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید