• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا کو غزہ کا مالک بننے اور غزہ والوں کے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا کوئی حق نہیں: طارق حبش


اسرائیل کی حمایت پر بائیڈن انتظامیہ سے استعفیٰ دینے والے سابق پالیسی مشیر طارق حبش نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ سے متعلق بیان پر اپنے ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔

طارق حبش نے اپنے ردِعمل میں کہا کہ فلسطینیوں کو غزہ سے نکالنے کی ٹرمپ کی تجویز نسل کشی کی توثیق ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ ٹرمپ کا غزہ پر بیان بین الاقوامی قانون کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

طارق حبش نے مزید کہا کہ امریکا کو غزہ کا مالک بننے اور غزہ والوں کے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا کوئی حق نہیں ہے۔

طارق حبش نے یہ بھی کہا کہ یہ سفارت کاری نہیں اور نہ ہی یہ امریکا کے مفاد میں ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید