• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ نے ایران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول سے روکنے کے میمو پر دستخط کردیے

امریکی صدر نے ایران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول سے روکنے کے میمو پر دستخط کردیے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران نیوکلیئر ہتھیار نہیں رکھ سکتا، ایرانی صدر سے بات چیت کریں گے۔

ٹرمپ نے کہا کہ ایران نیوکلیئر ہتھیار بنانے کے انتہائی قریب ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایرانی تیل کی دوسرے ممالک کو فروخت پر پابندی لگانے کا اختیار رکھتے ہیں۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اگر ایران نے امریکا پر جوابی حملہ کیا اور مجھے مارنے کی کوشش کی تو ایران کو مکمل تباہ کردیا جائے گا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید