• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غیر قانونی طریقے سے امریکا جانے والے بھارتیوں کو واپس وطن پہنچا دیا گیا

—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا
—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

امریکا سے بے دخل کیے گئے 100 بھارتی شہریوں کو امریکی فوجی طیارے میں واپس بھارت پہنچا دیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا میں غیر قانونی طریقے سے داخل ہونے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، اس سلسلے میں سیکڑوں بھارتیوں کو بے دخل کر دیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق غیر قانونی طریقے سے داخل ہونے والوں کو ڈی پورٹ کرنے کے لیے پہلی بار امریکی فوجی طیارے کا استعمال کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل گزشتہ برس 1 ہزار سے زائد بھارتیوں کو بھارت واپس بھیجا گیا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی غیر قانونی تارکینِ وطن کی ملک بدری کی پالیسی کے مطابق ان بھارتیوں کو ملک بدر کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے انتخابی مہم کے دوران غیر قانونی نقل مکانی کے خلاف کریک ڈاؤن کا وعدہ کیا تھا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید