• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بانی نے دو مطالبات رکھے ہیں، تسلیم نہ ہونے پر سول نافرمانی کا آغاز کریں گے، علیمہ خان


بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ بانی نے دو مطالبات رکھے ہیں۔

اڈیالا جیل راولپنڈی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے بانی پی ٹی آئی کے مطالبات سے متعلق بتایا اور کہا کہ سپریم کورٹ کے ججز کی سربراہی میں جے آئی ٹی بنائی جائے، جو 9 مئی اور 26 نومبر کے سانحات کی تحقیقات کرے۔ تمام گرفتار لوگوں کو رہا کیا جائے۔ 

علیمہ خان کا کہنا تھا کہ اگر مطالبات تسلیم نہیں ہوئے تو بانی سول نافرمانی کا آغاز کر دیں گے۔

قومی خبریں سے مزید