• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قبائلی عمائدین کا ضلع کرم میں غیرمعینہ مدت تک سیزفائر پر اتفاق

فائل فوٹو۔
فائل فوٹو۔

قبائلی عمائدین نے ضلع کرم میں غیرمعینہ مدت تک سیز فائر پر اتفاق کرلیا۔

کمشنر کوہاٹ ڈویژن کی سربراہی میں ضلع کرم میں پائیدار امن کیلئے گرینڈ جرگہ کا انعقاد کیا گیا۔ 

اس موقع پر کمشنر کوہاٹ نے کہا کہ دونوں فریقین کے 100 سے زیادہ افراد نے گرینڈ جرگے میں شرکت کی۔ فریقین نے پائیدار امن کے قیام تک ساتھ بیٹھے رہنے کا عزم کیا۔ 

کمشنر کوہاٹ ریجن کے مطابق ہرصورت میں حکومتی عملداری یقینی بنائی جائے گی۔ 

انکا مزید کہنا تھا کہ دونوں قبائل کے عمائدین کا ضلع کرم میں غیرمعینہ مدت تک سیز فائر پر اتفاق ہوا ہے۔

قومی خبریں سے مزید