سپریم کورٹ آف پاکستان (ایس سی پی) نے 9 مئی سانحہ پر جوڈیشل کمیشن تشکیل دینے اور انتخابی دھاندلی کے خلاف درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی گئی۔
بانی پی ٹی آئی نے 9 مئی سانحہ کی تحقیقات کےلیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی تھی، جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بینچ 10 دسمبر کو سماعت کرے گا۔
بانی پی ٹی آئی نے درخواست میں سویلین کے ملٹری کورٹ ٹرائل کو کالعدم قرار دینے کی استدعا بھی کی ہے۔
سپریم کورٹ آئینی بینچ میں انتخابی دھاندلی کےخلاف بانی پی ٹی آئی کی درخواست سماعت کےلیے مقرر کردی گئی۔
جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بینچ 11 دسمبر کو سماعت کرے گا۔