• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پرتگال سے جعلی پاسپورٹ پر اسلام آباد آنے والا مسافر گرفتار

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

اسلام آباد ایئر پورٹ سے جعلی پاسپورٹ ہولڈر مسافر کو گرفتار کر لیا گیا۔

ایف آئی اے کے ترجمان کے مطابق ملزم فلائٹ نمبر کیو آر 632 کے ذریعے پرتگال سے اسلام آباد پہنچا تھا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزم کی شناخت حسن علی کے نام سے ہوئی ہے، جس کا تعلق گجرات سے ہے۔

ایف آئی اے کے ترجمان نے بتایا ہے کہ ملزم کی جانب سے پیش کیا گیا پاسپورٹ ٹیمپرڈ ہے، ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم نے پرتگال میں ایجنٹ سے پاسپورٹ حاصل کیا تھا۔

ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ملزم کو اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل اسلام آباد کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید