• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جے یو آئی کا حکومت سے ڈیڈلاک خاتمے کے قریب ہے، سینیٹر کامران مرتضیٰ

اپوزیشن جماعت جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی- ف) کے سینیٹر کامران مرتضیٰ نے اپنی جماعت اور حکومت کے درمیان ڈیڈ لاک ختم ہونے کے قریب ہونے کا دعویٰ کردیا۔ 

جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کے دوران کامران مرتضیٰ نے کہا کہ مدرسہ رجسٹریشن بل پر حکومت اور جے یو آئی کے درمیان ڈیڈ لاک خاتمے کے قریب ہے۔

انہوں نے کہا کہ فریقین کےلیے وِن-وِن سچویشن ہوگی، حکومت نے منظور شدہ بل میں کچھ تبدیلیاں تجویز کی ہیں۔

سینیٹر کامران مرتضیٰ نے مزید کہا کہ اس بارے میں اس معاملے میں مفتی تقی عثمانی سے اجازت لے لی ہے لیکن مولانا فضل الرحمان سے رابطہ نہیں ہو پارہا ہے، اس لیے پتہ نہیں کہ ان کا ردعمل کیا ہوگا۔

قومی خبریں سے مزید