• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میں پی ایچ ڈی کا مقالہ اردو کے خلاف لکھ رہا ہوں۔

سنا ہے کہ آپ کے کتب خانے میں ہزاروں کتابیں ہیں۔

کیا آپ مجھے اپنے مقالے کیلئے چند کتابیں دے سکتے ہیں، اس نوجوان نے فرمائش کی۔

کتابیں تو مل جائیں گی،

لیکن اردو کے خلاف مقالہ کیوں؟ میں نے جاننا چاہا۔

اردو دوسری زبانوں کو کھا گئی ہے۔

اس کی وجہ سے علاقائی زبانیں ترقی نہیں کرسکیں،

نوجوان کے لہجے میں کچھ غصہ تھا۔

میں نے بحث کرنا مناسب نہیں سمجھا۔

صرف اتنا پوچھا، مقالہ کس زبان میں لکھ رہے ہیں؟

نوجوان نے بتایا، اردو میں!

تازہ ترین