• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کترینہ اور وکی نے بیٹے کا نام بتادیا، تصویر بھی شیئر کر دی

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

بالی ووڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف اور وکی کوشل نے بالآخر اپنے بیٹے کے نام کا انکشاف کر دیا۔ 

واضح رہے کہ کترینہ اور وکی کوشل کے ہاں 7 نومبر کو بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی، اب اس جوڑے نے اس کی پہلی دلکش تصویر شیئر کی اور نام ویہان کوشل بتایا، دونوں نے اسے اپنی زندگی کی روشنی کی کرن قرار دیا۔

یاد رہے کہ انکے بیٹے کی پیدائش کے بعد سے ہی ہر کوئی ان کے بچے کی ایک جھلک دیکھنے کا منتظر تھا۔ آج کترینہ اور وکی کوشل نے اپنے سوشل میڈیا پر نہ صرف اپنے بیٹے کی پہلی جھلک شیئر کی بلکہ اس کے نام کا بھی انکشاف کیا۔ تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دونوں نے اپنے بیٹے کی ننھی ننھی انگلیاں تھام رکھی ہیں۔


ایک میڈیا ادارے سے گفتگو میں وکی کوشل نے اپنی زندگی کے اس نئے مرحلے کے بارے میں کھل کر بات کی اور کہا کہ باپ بننا  میرے لیے سب سے بڑا لمحہ ہے۔ یہ ایک جادوئی احساس ہے۔ میں ہمیشہ سمجھتا تھا کہ جب یہ وقت آئے گا تو میں بے حد جذباتی اور خوشی سے سرشار ہوں گا، لیکن حقیقت میں یہ میری زندگی کا اب تک کا سب سے زیادہ ٹھہراؤ اور سکون بخش لمحہ ثابت ہوا ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید