نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے اوپنر ڈیون کانوے انگلینڈ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ سے باہر ہو گئے۔
اس حوالے سے نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ ڈیون کانوے پہلے بچے کی ولادت کے باعث تیسرا ٹیسٹ مس کریں گے۔
نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے مطابق ڈیون کانوے کی جگہ مارک چیپمین کو اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔
نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا تیسرا میچ ہفتے سے ہیملٹن میں شروع ہو گا۔
3 ٹیسٹ میچز کی سیریز میں انگلینڈ کو 2 صفر سے فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔