بیروت/اسٹاک ہوم/ (اے ایف پی)پورپی ممالک نےشامی پناہ گزینوں کو سیاسی پنا ہ دینا بند کردیا،جرمنی ، سویڈن، ناروے ،یونان ،فرانس، اور ڈنمارک نے گزشتہ روز صدر بشار الاسد کے خاتمے کے بعد شامی پناہ کی درخواستوں اور ملک بدری سے متعلق فیصلے معطل کر دیے ہیں ان مملک نے کہا ہے کہ شامی پناہ گزین اب اپنے ملک واپس جائیں، جبکہ ہیومن رائٹس واچ نےدمشق پر قبضہ کرنے والےشام کے باغیوں پر زور دیا ہے کہ وہ صدر بشار الاسد کی معزول حکومت کے سابق اہلکاروں، وفاداروں اور فوجیوں کے ساتھ انسانی سلوک کریں۔ سویڈش مائیگریشن ایجنسی کے قانونی امور کے سربراہ کارل بیکسیلیس نے ایک بیان میں کہا کہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے اس وقت تحفظ کی بنیادوں کا اندازہ لگانا ممکن نہیں ہے۔ایجنسی نے کہا کہ وہ منگل کو باضابطہ طور پر اعلان کرے گی کہ معطلی کے دوران پناہ کی درخواستوں کو مسترد کرنے یا ملک بدری کے فیصلے کو نافذ نہیں کیا جائے گا۔ اسی طرح رہائشی اجازت نامے کے بارے میں کوئی فیصلہ نہیں کیا جائے گا۔ 2015-2016 میں یورپی یونین میں شامی مہاجرین کی تعداد میں جرمنی کے بعد دوسرے نمبر پر سویڈن ہے، اور فی کس سب سے زیادہ تعداد ہے۔