• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: بلدیہ ٹاؤن میں سابق یو سی چیئرمین امان اللّٰہ آفریدی قتل، ویڈیو سامنے آ گئی


کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں سابق یو سی چیئرمین امان اللّٰہ آفریدی کو قتل کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق  امان اللّٰہ آفریدی یو سی 5 عابد آباد سے بلدیاتی الیکشن میں امیدوار تھے۔

امان اللّٰہ آفریدی کو نمازِ فجر کی ادائیگی کے بعد مسجد سے نکلتے ہوئے قتل کیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ امان اللّٰہ آفریدی کو 2 گولیاں سینے پر لگیں جو جان لیوا ثابت ہوئیں۔

 پولیس نے کہا ہے کہ ابتدائی معلومات کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ذاتی دشمنی لگتی ہے۔

بلدیہ ٹاؤن میں سابق یوسی چیئرمین امان اللّٰہ آفریدی پر فائرنگ کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آ گئی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ امان اللّٰہ آفریدی کو پیچھے سے گولیاں ماری گئیں،  ملزم کو ان پر فائرنگ کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

قومی خبریں سے مزید