• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ترکیہ کبھی بھی شام کو دوبارہ تقسیم نہیں ہونے دے گا، صدر طیب اردوان

استنبول (اے ایف پی)ترک صدر رجب طیب اردوان نے گزشتہ روز کہا کہ شام کو دوبارہ کبھی تقسیم نہیں ہونا چاہیے اور ترکیہ اپنی سرزمین پر سمجھوتہ کرنے والے ہر شخص کے خلاف کارروائی کرے گا۔انہوں نے کہا کہ اب ہم شام کو دوبارہ تقسیم کرنے کی اجازت نہیں دے سکتے، شامی عوام کی آزادی، نئی انتظامیہ کے استحکام اور اس کی سرزمین کی سالمیت پر کوئی بھی حملہ ہمیں اس کے خلاف کھڑا پائے گا۔قبل ازیں،ترکیہ کی وزارت خارجہ نے بشارالاسد کی معزولی کے بعد جولان کی پہاڑیوں پر اقوام متحدہ کے بفر زون میں داخل ہونے کے بعد اسرائیل کی مذمت کی تھی اور شام کی علاقائی سالمیت کی حمایت کا اعادہ کیا تھا۔

دنیا بھر سے سے مزید