بالی ووڈ کے کپور خاندان کے افراد نے بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق آج (بدھ کی) صبح کرینہ کپور، سیف علی خان، رنبیر کپور، عالیہ بھٹ، کرشمہ کپور اور نیتو کپور سمیت دیگر افراد نے نریندر مودی سے ملاقات کی۔
میڈیا کی رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کے کپور خاندان کے افراد گزشتہ روز بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی سے ملاقات کے لیے ممبئی سے نئی دہلی آئے تھے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ملاقات کے دوران کپور خاندان کے افراد نے نریندر مودی کو راج کپور فلم فیسٹیول میں شرکت کی دعوت دی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق راج کپور فلم فیسٹیول کا انعقاد ان کی 100 ویں سالگرہ کی مناسبت سے کیا گیا ہے، فیسٹیول 13 دسمبر سے شروع ہو گا۔
گزشتہ ماہ رنبیر کپور نے لیجنڈ اداکار و ہدایت کار کی 100 ویں سالگرہ کے موقع پر اس فلم فیسٹیول کو منعقد کرنے کا اعلان کیا تھا۔
یاد رہے کہ راج کپور 14 دسمبر 1924ء کو پیدا ہوئے تھے اور 2 جون 1988ء کو 63 سال کی عمر میں چل بسے تھے۔