بالی ووڈ کا کپور خاندان بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی سے ملاقات کے لیے ممبئی سے روانہ ہو گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق کپور خاندان کے افراد نریندر مودی کو راج کپور فلم فیسٹیول میں شرکت کی دعوت دیں گے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق نریندر مودی سے ملاقات کرنے کے لیے رنبیر کپور، عالیہ بھٹ، سیف علی خان، کرینہ کپور، کرشمہ کپور، نیتو کپور ممبئی سے روانہ ہوئے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق راج کپور فلم فیسٹیول کا انعقاد ان کی 100 ویں سالگرہ کی مناسبت سے کیا گیا ہے، فیسٹیول 13 دسمبر سے شروع ہو گا۔
گزشتہ ماہ رنبیر کپور نے لیجنڈ اداکار و ہدایت کار کی 100 ویں سالگرہ کے موقع پر اس فلم فیسٹیول کو منعقد کرنے کا اعلان کیا تھا۔
یاد رہے کہ راج کپور 14 دسمبر 1924ء کو پیدا ہوئے تھے اور 2 جون 1988ء کو 63 سال کی عمر میں چل بسے تھے۔