بہاولپور میں فورٹ عباس کی رہائشی لڑکی کو اغوا کے بعد مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا ہے۔
پولیس حکام کے مطابق ملزمان نے مبینہ زیادتی کے بعد لڑکی پر تیزاب بھی پھینکا اور اسے زخمی حالت میں بہاولپور کے وکٹوریہ اسپتال چھوڑ کر فرار ہوگئے۔
پولیس حکام کے مطابق لڑکی کے بھائی نے الزام لگایا کہ ملزمان نے ملازمت کا جھانسہ دے کر اغواء کیا اور زیادتی کا نشانہ بنایا، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ۔
پولیس کےمطابق فورٹ عباس کےنواحی گاوں کی رہائشی لڑکی بہاولپور کے نجی ہاسٹل میں رہائش پذیر تھی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کو اسپتال لانے والے ایک ملزم کو اسپتال سے فرار ہوتے ہوئے گرفتار کر لیا ہے جبکہ مختلف پہلوؤں سے تفتیش شروع کر دی ہے۔