• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی عوام کو موسمیاتی اثرات سے موت کا خطرہ 15 گنا زیادہ ہے: اٹارنی جنرل


پاکستان نے موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے عالمی برادری سے فوری اقدامات کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

عالمی عدالتِ انصاف میں پاکستان کی نمائندگی اٹارنی جنرل منصور اعوان نے کی جہاں انہوں نے اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے 2022ء کے خطاب کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ انسانیت اب موسمیاتی ہنگامی صورتِ حال نظر انداز کرنے کی متحمل نہیں ہو سکتی۔

انہوں نے کہا کہ گرین ہاؤس گیسز کے اخراج میں پاکستان کا حصہ ایک فیصد سے بھی کم ہے لیکن دیگر ملکوں کے برعکس پاکستانی عوام کو موسمیاتی اثرات سے موت کا خطرہ 15 گنا زیادہ ہے۔

دورانِ خطاب اٹارنی جنرل نے 3 اہم نکات پر زور دیا، ایک یہ کہ پیرس معاہدہ موسمیاتی ذمے داریوں سے نمٹنے کا بنیادی فریم ورک ہے، دوسرا فنانس، تخفیف اور تعاون جیسی موسمیاتی ذمے داریاں مساوات اور مشترکہ و متعلقہ صلاحیت کے ساتھ ہم آہنگ ہونی چاہئیں۔

اٹارنی جنرل منصور اعوان نے کہا کہ تیسرا معاہدے کی ذمے داریوں سے متعلق تنازعات کو ان معاہدوں کے اندر ہی فراہم کردہ طریقہ کار کے ذریعے حل کیا جانا چاہیے۔

قومی خبریں سے مزید