• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کو موسمیاتی تبدیلی سے سخت نقصان پہنچا: رومینہ خورشید عالم

 
کوآرڈینیٹر برائے موسمیاتی تبدیلی رومینہ خورشید عالم — فائل فوٹو
 کوآرڈینیٹر برائے موسمیاتی تبدیلی رومینہ خورشید عالم — فائل فوٹو

کوآرڈینیٹر برائے موسمیاتی تبدیلی رومینہ خورشید عالم نے کہا ہے کہ پاکستان کو موسمیاتی تبدیلی سے سخت نقصان پہنچا ہے۔

اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی کے چیلنجز سے نمٹنےکے لیے سب کو کردار ادا کرنا ہو گا۔

رومینہ خورشید عالم نے کہا ہے کہ مستند ڈیٹا کی دستیابی سے پائیدار ترقی کے اہداف کا حصول ممکن ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ مستند ڈیٹا سے مستقبل کے چیلنجز سے بہتر طور پر نمٹا جا سکتا ہے۔

کوآرڈینیٹر برائے موسمیاتی تبدیلی کا یہ بھی کہنا ہے کہ صحت کے مسائل اور ان کے حل کے لیے بھی ڈیٹا کا ہونا ضروری ہے۔

قومی خبریں سے مزید