پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا حکومت سے ابھی کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد قیصر کا کہنا تھا کہ ملک میں کوئی قانون اور آئین نہیں ہے، ہر طرف انارکی ہے۔
انھوں نے کہا کہ ملک کو بنانا ری پبلک بنایا ہوا ہے۔ ہمیں اپوزیشن کو مزید تگڑا کرنا ہے، اپوزیشن کی دیگر پارٹیوں کو بھی اپروچ کریں گے۔
انھوں نے کہا آئین پاکستان کا جو اتحاد ہے، آج اس کا اجلاس ہے، ملک میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہو رہی ہے۔
اسد قیصر نے کہا حکومت سے مذاکرات کےلیے ہم نے کمیٹی بنائی ہے اس میں ابھی مشاورت ہو رہی ہے۔