شام میں سابق صدر بشار الاسد کے دورِ حکومت کے خاتمے کے بعد پہلے جمعے کو ہزاروں نمازی اموی مسجد پہنچے اور نماز ادا کی، عبوری وزیراعظم محمد البشیر بھی شریک ہوئے۔
لطاکیہ اور حلب میں بھی ہزاروں کی تعداد میں شہریوں نے نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد جشن منایا۔
باغیوں کے سربراہ احمد الشعراہ نے شامی شہریوں سے جشن منانے کی درخواست کی تھی۔
دوسری جانب امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن غیر اعلانیہ دورے پر عراق پہنچ گئے، عراقی وزیراعظم شیعہ ال سوڈانی سے شام کی صورتحال پر گفتگو کی۔
اس سے قبل انٹونی بلنکن کی ترک صدر طیب اردوان اور وزیر خارجہ سے ملاقات ہوئی، ترکیہ نے شام میں اپنا سفارتخانہ دوبارہ کھولنے کا اعلان کردیا۔