• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کے نادہندہ سرکاری اداروں کی فہرست جاری

لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی— فائل فوٹو
لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی— فائل فوٹو

لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) نے نادہندہ سرکاری اداروں کی فہرست جاری کر دی۔

ترجمان لیسکو کے مطابق ٹی ایم ایز لیسکو کے 7192 ملین روپے کی نادہندہ ہے جبکہ واسا لاہورکے ذمے 2297 ملین روپے واجب الادا ہیں۔

پنجاب اری گیشن اینڈ پاور ڈپارٹمنٹ 713 ملین روپے، محکمۂ پولیس 496 ملین روپے جبکہ محکمۂ ریلوے 409 ملین روپے کے نادہندہ ہیں۔

ڈسٹرکٹ گورنمنٹ لاہور 495 ملین روپے، محکمۂ جیل خانہ جات 243 ملین روپے، سر گنگا رام اسپتال 238 ملین روپے کے نادہندہ نکلے۔

 ڈسٹرکٹ گورنمنٹ قصور 381 ملین روپے، پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی 253 ملین روپے کی نادہندہ ہیں۔

فہرست کے مطابق لاہور رنگ روڈ اتھارٹی 231 ملین روپے، محکمۂ پی ڈبلیو ڈی 103 ملین روپے، جیو لوجیکل سروے آف پاکستان 71 ملین روپے، کیبنٹ سیکریٹریٹ 41 ملین روپے کی نادہندہ ہیں۔

قومی خبریں سے مزید