• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کے نادہندہ سرکاری اداروں کی فہرست جاری

لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی— فائل فوٹو
لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی— فائل فوٹو 

لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی نے نادہندہ سرکاری اداروں کی فہرست جاری کر دی۔

ترجمان لیسکو کے مطابق پی آئی اے لاہور 23 کروڑ روپے سے زائد، چیئرمین میونسپل کمیٹی قصور 17 کروڑ روپے سے زائد، پنجاب یونیورسٹی نیو کیمپس 6 کروڑ روپے سے زائد اور  ڈسٹرکٹ جیل فیروز پور روڈ 6 کروڑ روپے سے زائد کا نادہندہ ہے۔

علاوہ ازیں میؤ اسپتال کا آئی وارڈ 7 کروڑ روپے سے زائد، واسا سیوریج پمپنگ اسٹیشن نواں کوٹ 7 کروڑ روپے سے زائد جبکہ ڈی ایچ کیو قصور 7 کروڑ روپے سے زائد کا نادہندہ ہے۔

قومی خبریں سے مزید