آخر گاڑی زمین کے اوپر چل رہی ہے یا زمین کے نیچے؟ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کو دیکھ کر صارفین یہی سوال کر رہے ہیں۔
اٹلی کی Carmagheddon نامی گاڑی ساز نے دنیا کی سب سے چھوٹی ڈرائیو ایبل کار تیار کر کے گنیز ورلڈ ریکارڈ بنا لیا۔
مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اس گاڑی کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے، جسے دیکھ کر یوں معلوم ہوتا ہے کہ یہ گاڑی زمین کی بجائے آدھی زیرِ زمین چل رہی ہے۔
گنیز ورلڈ ریکارڈ کے مطابق اس منفرد گاڑی کی اونچائی صرف 23 اعشاریہ 4 انچ (59.5 سینٹی میٹر) ہے۔
گاڑی ساز نے رواں سال کے آغاز میں اس گاڑی کو ’Lo Show Dei Record‘ شو میں پیش کیا اور 100 میٹر تک اسے چلا کر دکھایا تھا۔
اس شو میں شریک شرکاء اس چھوڑی سی گاڑی کو سڑکوں پر رواں دواں دیکھ کر دنگ رہ گئے تھے۔
حال ہی میں فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنک پلیٹ فارم انسٹا گرام پر گنیز ورلڈ ریکارڈ نے اس کی ویڈیو شیئر کی ہے، جس کے بعد یہ کار صارفین کی توجہ کا مرکز بن گئی ہے۔