• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آبنائے ہُرمز کھلوانے کیلئے امریکا چین سے بھیک مانگنے پر مجبور ہے، عباس عراقچی

عباس عراقچی: فائل فوٹو
عباس عراقچی: فائل فوٹو 

ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے امریکا کو طعنہ دیا ہے کہ وہ آبنائے ہرمز کی حفاظت کے لیے چین سے بھیک مانگنے پر مجبور ہو چکا ہے۔

ایک بیان میں ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ خطے میں امریکی سیکیورٹی کی چھتری میں بہت سے سوراخ ہو چکے ہیں اور وہ مشکلات سے بچانے کے بجائے مشکلات کو دعوت دینے کا سبب بن رہی ہے۔

عباس عراقچی نے کہا کہ  اب امریکا چین سمیت دنیا کے دوسرے ملکوں سے بھیک مانگ رہا ہے کہ وہ آبنائے ہرمز کو محفوظ بنانے کے لیے امریکا کی مدد کریں۔

ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ وہ برادر پڑوسی ملکوں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ غیر ملکی جارحین کو اپنے خطے سے نکال باہر کریں اس لیے کہ ان جارح ملکوں کی واحد تشویش صرف اسرائیل کے لیے ہے۔

عباس عراقچی نے یہ بھی کہا کہ آبنائے ہرمز امریکا اور اس کے اتحادیوں کے علاوہ سب کیلئے کھلا ہے، امریکا نے جمعے کو راس الخیمہ اور دبئی کے قریب سے حملے کیے، پڑوسی ملکوں سے ہائی موبیلیٹی راکٹ سسٹم داغے جا رہے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید