ایران نے اسرائیل پر نئے جدید ترین میزائلوں سے حملہ کیا ہے، امریکی قونصل جنرل کی رہائش گاہ کو نشانہ بنایا گیا۔
ایرانی پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ فیصلہ کُن حملوں میں پورے خطے میں دشمن کے اہداف کو نشانہ بنایا گیا ہے، ایران نے ملٹی پل ری انٹری ٹارگٹ ایبل میزائل کا استعمال کیا ہے، تیز ترین سجیل میزائلوں سے اسرائیلی فضائی آپریشن کے کمانڈ اینڈ کنٹرول مراکز کو بھی نشانہ بنایا گیا۔
اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب پر ایران کی جانب سے میزائل حملہ کیا گیا، ایرانی میزائل کے ٹکڑے سے اسرائیل میں امریکی قونصل جنرل کی رہائش گاہ نشانہ بنی۔
اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ امریکی سفارتکار کی رہائش گاہ کے اندرونی حصوں کو نقصان پہنچا، امریکی سفارتکار کی رہائش گاہ میں موجودگی کے بارے میں نہیں بتایا گیا ہے، امریکی قونصل جنرل کے گھر کے اندرونی حصے کی تصاویر بھی جاری کر دیں۔
تل ابیب پر ایران کے ایک اور میزائل حملے میں متعدد گاڑیاں تباہ ہو گئیں، اسرائیلی میڈیا نے تل ابیب میں گاڑیوں میں لگی آگ کی ویڈیو جاری کردی۔
اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ تل ابیب میں گزشتہ رات 5 بڑے حملے کیے گئے، تل ابیب کے رہائشیوں نے رات بھر انتہائی بے چینی میں گزاری۔