• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بس بہت ہو گیا، اب ملک کو بہتری کی طرف بڑھانا چاہیے: بیرسٹر گوہر


پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی کا کہنا ہے کہ بس بہت ہو گیا، اب ملک کو بہتری کی طرف بڑھانا چاہیے۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مذاکرات کا بانئ پی ٹی آئی نے اس سے قبل بھی کہا تھا۔

گوہر علی کا کہنا ہے کہ سیاسی مسائل کا حل سیاسی بیٹھک سے ہی ہوتا ہے، مذاکرات کے دوران شرط نہیں رکھی، مطالبات ضرور رکھے ہیں۔

پی ٹی آئی کے چیئرمین نے کہا ہے کہ اس سے قبل بھی مذاکرات ہوئے لیکن ایک اسٹیج سے قبل رابطہ ختم ہو گیا۔

بیرسٹر گوہر علی کا کہنا ہے کہ 9 مئی کے مقدمے میں کیس سے ڈسچارج ہونے کی درخواست دائر کی ہے، تمام مقدمات جعلی ہیں۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ دنیا بھر میں احتجاج کے دوران گولی نہیں چلی،  احتجاج کے لیے مظاہرین بیٹھے نہیں تھے کہ ان پر شیلنگ شروع کر دی گئی تھی۔

قومی خبریں سے مزید