• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی نے نوجوانوں کو نفرت سکھائی، ان کیلئے کوئی منصوبہ شروع نہیں کیا، رانا ثناء


وزیراعظم کے مشیر رانا ثناءاللّٰہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت نے نوجوانوں کےلیے کوئی منصوبہ شروع نہیں کیا، صرف انہيں نفرت اور شرپسندی کی طرف راغب کیا۔

اسلام آباد میں کھیلوں کی تقریب سے خطاب میں راناثناء اللّٰہ نے کہا کہ کچھ لوگ نوجوانوں کو اپنے سیاسی عزائم کا ایندھن بنانا چاہتے ہیں، نوجوان ملک دشمن عناصر کی سرگرمیوں سے بخوبی آگاہ ہو چکے ہیں۔

 رانا ثناءاللّٰہ نے کہا کہ نوجوانوں کی ترقی کیلئے متعدد پروگرام جاری ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ نوجوانوں کیلئے کھیلوں اور مثبت سرگرمیوں کے منصوبے شروع کیے ہیں۔ حکومت کھیلوں کے فروغ کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے، کھلاڑیوں کی سہولتوں کی فراہمی حکومت کی ترجیح ہے۔

رہنما مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ محکموں کے مابین کھیلوں کے مقابلے دوبارہ شروع کروائیں گے، کھلاڑیوں کیلئے ملازمتوں میں کوٹہ مختص کروائیں گے۔

قومی خبریں سے مزید