وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے چین کے صوبے گوانگ ژو میں گول میز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چینی کمپنیوں کو پنجاب میں ون ونڈو آپریشن کی سہولت دی جائے گی، انکے لیے کاروباری مواقع سے فائدہ اٹھانے کا بہترین وقت ہے۔
گول میز کانفرنس میں چین اور ہانگ کانگ کی 60 سے زائد کمپنیوں کے نمائندے شریک ہوئے۔
مریم نواز نے پنجاب کو چینی کمپنیوں کے لیے مواقع کی سرزمین قرار دے دیا۔
چینی کمپنیوں کے نمائندوں نے وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کے ویژن اور نو پلاسٹک کی مہم کے آغاز کو سراہا۔
اس سے قبل مریم نواز کی گوانگ ژو کے نائب گورنر سے بھی ملاقات ہوئی، انہیں خصوصی اسٹیٹ ڈنر دیا گیا۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ دورہ چین بصیرت افروز ہے، پنجاب کے عوام کو دورہ چین کے ثمرات سے مستفید کرنے کا عزم کیا ہے۔