• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی ٹیپ بال پریمیئر لیگ کے سنسنی خیز مقابلے ”جیوسوپر“ سے براہ راست

کراچی (جنگ نیوز) جوش، جذبے اور جنون سے بھر پور ”کراچی ٹیپ بال پریمیئر لیگ“ کا آغاز ہوگیا ہے۔ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ پر مشتمل ایونٹ 14دسمبر سے 29 دسمبر تک جاری رہے گا اور ایونٹ کے تمام سنسنی خیز مقابلے پاکستان کا پہلا نجی اسپورٹس چینل ”جیوسوپر“ ڈی ایچ اے اسپورٹس کلب سے براہ راست نشر کرے گا۔ ٹیپ بال پریمیئر لیگ کے چوتھے سیزن میں مجموعی طور پر 8 ٹیمیں ایک دوسرے کے مدِ مقابل ہیں۔ اِن میں کلفٹن پاپولر، ملیر ملنگز، جوہر جوان، کراچی کنگز، لیاری لیجنڈز، گلشن گبروز، ڈی ایچ اے دبنگ اور نارتھ نواب شامل ہیں۔
اسپورٹس سے مزید