• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور اور جڑواں شہروں میں آج تعلیمی ادارے بند رہیں گے

فائل فوٹو
فائل فوٹو

راولپنڈی، اسلام آباد اور لاہور میں آج تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔

محکمہ تعلیم کے مطابق سقوطِ ڈھاکا اور سانحہ اے پی ایس پشاور کے شہدا کی یاد میں چھٹی کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔

دوسری جانب گجرات اور سیالکوٹ میں بھی تمام نجی اور سرکاری تعلیمی ادارے آج بند رہیں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور میں ڈپٹی کمشنرحسن وقار چیمہ نے عام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔

نوٹیفکیشن کے بعد سی ای او ایجوکیشن نذر حسین چھینہ کا کہنا تھا کہ لاہور کے تمام پبلک و پرائیویٹ اسکولز 16 دسمبر کو بند رہیں گے۔

قومی خبریں سے مزید