• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران میں سردی، توانائی کی قلت کے باعث دفاتر، اسکول بند

تہران(اے ایف پی) ایران نے سردی کی لہر اور توانائی کی قلت کی وجہ سے اتوار کو ملک بھر کے کئی صوبوں میں دفاتر اور اسکولوں کو بند کرنے کا اعلان کیا، یو ایس انرجی انفارمیشن ایڈمنسٹریشن کے مطابق ایران میں قدرتی گیس کے دوسرے سب سے بڑے ذخائر موجود ہیں لیکن ملک حالیہ ہفتوں میں بجلی کی کمی کی وجہ سے راشن دینے پر مجبور ہیں،شمالی صوبوں گیلان، گولستان اور اردبیل کے ساتھ ساتھ دارالحکومت تہران کے مغرب میں البرز میں اسکولوں اور سرکاری دفاتر کو "سرد موسم کی وجہ سے اور ایندھن کی کھپت کو منظم کرنے کے لیے" بند کردیا گیا تھا۔ ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے حکومتی فیصلے کی تفصیل جاری کی ہے جس میں کہا گیا ہے ایران کے شمال میں تہران اور مازندران، کرمانشاہ سمیت کئی دوسرے صوبوں میں سردی کی وجہ سے ایسے ہی فیصلے کیے گئے ہیں۔

دنیا بھر سے سے مزید