• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعلیٰ کا کراچی میں ٹریفک جام کا نوٹس، ایڈیشنل آئی جی سے رپورٹ طلب

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کراچی میں ٹریفک جام کا نوٹس لے لیا۔ ترجمان کے مطابق وزیراعلیٰ نے ایڈیشنل آئی جی کراچی سے رپورٹ طلب کرلی۔ 

وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ انتظامیہ احتجاج قانونی دائرے میں کروانے کی اجازت دے، سڑکیں بند کرنے سے عوام کو تکلیف ہوتی ہے۔ 

انھوں نے ٹریفک میں پھنسے لوگوں سے لوٹ مار کی میڈیا رپورٹس کی ایڈیشنل آئی جی سے رپورٹ طلب کرلی۔ 

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ضلعی پولیس اور انتظامیہ ناظم آباد میں ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کےلیے ضروری اقدامات کرے۔ ٹریفک پولیس اور متعلقہ حکام خود فیلڈ میں موجود رہیں۔

قومی خبریں سے مزید