مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ عدالتی حکم کے باوجود بانی پی ٹی آئی اور وزیراعلیٰ کے پی کو ملاقات سے روکنا توہین ہے۔
بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا کہ صوبے کے وزیراعلیٰ کی تضحیک پورے صوبے کی تضحیک ہے۔
پشاور سے جاری بیان میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل نے صوبے کے چیف ایگزیکٹیو کو بتایا کہ ملاقات کی اجازت نہیں۔
انھوں نے کہا عدالت کی حکم عدولی پر عدالت سے رجوع کریں گے۔ مشیر اطلاعات کے پی نے مزید کہا کہ 26ویں ترمیم کے بعد حکومت عدالتی احکامات کی دھجیاں اڑا رہی ہے۔