• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ نے عدالتی اصلاحات کیلئے آن لائن فیڈبیک فارم متعارف کروادیا، اعلامیہ


چیف جسٹس پاکستان کی زیر صدارت عدالتی خدمات کی بہتری اور انصاف تک رسائی  پر ہونے والے اجلاس میں سپریم کورٹ نے عدالتی اصلاحات کیلئے آن لائن فیڈ بیک فارم متعارف کروا دیا۔

چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت اجلاس میں  سپریم کورٹ بار کے نمائندے، رجسٹرار اور دیگر نے شرکت کی، سپریم کورٹ بار کے نمائندےاورنگزیب خان، رجسٹرار محمد سلیم، ممتاز ترقیاتی ماہر شیر شاہ اور دیگر مرکزی ٹیم کے ارکان اجلاس میں شریک ہوئے۔

 اجلاس کا مقصد آئی ٹی انفرااسٹرکچر میں جدت لانا، کیس میکنزم کو مزید مربوط کرنا تھا، جس میں چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کو آن لائن فیڈبیک فارم آف اسٹیک ہولڈرز کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

چیف جسٹس پاکستان نے ججوں، وکلاء، فریقین، عام شہریوں سے فیڈ بیک لینے پر زور دیا۔

اعلامیہ کے مطابق آن لائن فیڈبیک فارم اسٹیک ہولڈرز کی شمولیت اور عوامی رائے کیلئے ہے، اجلاس کا ایجنڈا اہم اصلاحاتی شعبوں پر پیش رفت کا جائزہ لینا تھا۔

چیف جسٹس نے کہا کہ یہ اصلاحات عدلیہ کے تمام سطحوں پر مثبت تبدیلی لانے کیلئے ہیں، اصلاحات کا آغاز سپریم کورٹ سے ہو کر ماتحت عدالتوں تک ہوگا۔

قومی خبریں سے مزید