• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فضل الرحمان کو سنا جائے اور اہمیت دی جائے، چوہدری شجاعت حسین

سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کو سنا جائے اور اہمیت دی جائے۔

ایک بیان میں چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ مدارس رجسٹریشن کا مسئلہ باہمی مشاورت سے حل کیا جائے، یہ ایک اہم اور حساس مسئلہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کو سنا جائے اور اہمیت دی جائے، مدارس رجسٹریشن کے مسئلہ کے حل میں تاخیر اچھی بات نہیں، تمام فریقین مسئلہ کے حل کےلیے اپنا مثبت کردار ادا کریں۔

ق لیگی سربراہ نے مزید کہا کہ پاکستان مسلم لیگ کو نئے جذبے اور عزم کے ساتھ از سر نو منظم اور فعال کریں گے۔

قومی خبریں سے مزید