پاکستان میں متعین امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے کہا کہ 80 سے زائد امریکی کمپنیوں نے 1 لاکھ 20 ہزار پاکستانیوں کو براہ راست ملازمت دی۔
انھوں نے یہ بات امریکن بزنس فورم لاہور کی تقریب میں شرکت کے موقع پر کہی۔ تقریب میں امریکی قونصل جنرل لاہور کرسٹن ہاکنز سمیت دیگر شخصیات نے بھی شرکت کی۔
امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے کہا کہ حال ہی میں پاکستان کی معیشت میں مثبت اشارے دیکھے ہیں، امید ہے پاکستان ایک مثبت اقتصادی راہ پر گامزن رہے گا۔