• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عاطف اسلم کے بیٹے کی ڈانس ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل








عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار عاطف اسلم نے اپنے بیٹے آریان اسلم کی سالگرہ کے موقع پر ان کی کچھ تصاویر اور ڈانس کرتے ویڈیوز شیئر کی ہیں۔

عاطف اسلم نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر آریان اسلم کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتے ہوئے سالگرہ کی مبارکباد دی۔

اُنہوں نے کیپشن میں لکھا کہ عاطف اسلم نہیں اصل میں تو راک اسٹار آپ ہیں۔

گلوکار کی جانب سے شیئر کی گئی پہلی تصویر میں آریان کو ایک بلند عمارت کی چھت پر کھڑے ڈینم جیکٹ سے اپنا چہرہ چھپاتے ہوئےدیکھا جا سکتا ہے، دوسری تصویر میں وہ ایک آئی پیڈ ہاتھ میں تھامے صوفے پر بیٹھے کیمرے کے لیے ایک دلچسپ پوز دیتے نظر آ رہے ہیں جبکہ تیسری تصویر میں اُنہیں سرمئی رنگ کی ٹی شرٹ کے ساتھ سیاہ رنگ کی پینٹ اور سفید جوتے پہنے ایک بلند عمارت کے باہر کھڑے دیکھا جا سکتا ہے۔

عاطف اسلم کی جانب سے شیئر کی گئیں ویڈیوز میں سے پہلی ویڈیو میں گلوکار شاپنگ مال میں بیٹے کو اپنے کندھوں پر اُٹھائے ایلیویٹر سے اوپر چڑھتے نظر آ رہے ہیں۔

علاوہ ازیں عاطف اسلم کے بیٹے کی یہ ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں اور صارفین کی جانب سے بہت پسند کی جا رہی ہیں۔