پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور اسٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی ایک مرتبہ پھر نانا بن گئے۔
شاہد آفریدی نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر نواسی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو خوشخبری سنائی۔
اپنے پیغام میں شاہد آفریدی نے کہا کہ الحمداللّٰہ 16 دسمبر کو اللّٰہ تعالیٰ نے اقصیٰ اور نصیر کو خوبصورت بیٹی ’آئرہ‘ سے نوازا ہے۔
سابق کپتان نے لکھا کہ بیٹیاں اللّٰہ کی رحمت اور سب سے قیمتی نعمت ہیں۔ ہمیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔
واضح رہے کہ شاہد خان آفریدی کی بڑی بیٹی اقصیٰ اور نصیر ناصر خان کا نکاح دسمبر 2022 میں ہوا تھا جبکہ ان کی رخصتی جولائی 2023 میں ہوئی تھی۔
اس سے قبل رواں سال اگست میں شاہد آفریدی کی بیٹی انشا اور فاسٹ بولر شاہین آفریدی کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی جس کے بعد سابق آل راؤنڈر نانا بنے تھے۔