اسلام آباد (صالح ظافر) وزیراعظم شہباز شریف 30نومبر سے روس اور ایران کے اہم سرکاری و کثیرالجہتی دوروں پر روانہ ہونگے۔ وزیراعظم اپنے دورۂ روس کے دوران روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کو آئندہ سال پاکستان میں ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے پاکستان کے پہلے دورے کی باضابطہ دعوت دیں گے۔