• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی کا کیلیفورنیا پلان ملک کو عدم استحکام کی طرف دھکیلنا ہے، حنیف عباسی


پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کا 2023 کا کیلیفورنیا پلان یہ ہے کہ ملک کو عدم استحکام کی طرف دھکیلا جائے۔

راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حنیف عباسی نے کہا کہ پہلے پی ٹی آئی والے کہتے تھے امریکا نے حکومت گرائی آج یہ اس سے بھیک مانگ رہے ہیں، انہوں نے آٹھ سے دس لابنگ فرم ہائر کیں۔

حنیف عباسی نے کہا کہ کانگریس اراکین کےذریعے دس خطوط لکھے گئے، انہیں بھی ہائر کیا گیا، کیلیفورنیا پلان یہ ہے کہ آپ کو حکومت میں لائیں گے بدلے میں نیوکلئیر پاور پر بات کرنا ہوگی۔

رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ خوارج، بی ایل اے اور پی ٹی آئی میں کوئی فرق نہیں، ان لوگوں کا کڑا احتساب ہوگا جو اداروں کے خلاف سازش کررہے ہیں، جیسے فتنہ خوارج کا خاتمہ کیا اسی طرح فتنہ سیاست کا بھی خاتمہ کریں گے۔

حنیف عباسی نے کہا کہ آج مذاکرات کی بات ہو رہی ہے آج بلی تھیلے سے باہر آگئی ہے، پہلے یہ کہتے تھے امریکا نے حکومت گرائی آج یہ اس سے بھیک مانگ رہے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ نواز شریف نے دھماکے کیے تو کہاں کہاں سے آفر آئی سب جانتے ہیں، ہم نے کوئی سمجھوتہ نہیں کیا، ہم کٹ کر مرجائیں گے ایٹمی پلانٹ پر سمجھوتہ نہیں ہوگا، ہماری سرحدیں نیوکلئیر پاور کے ذریعے محفوظ ہیں۔

رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ پاکستان کا ایٹمی پروگرام محفوظ ہاتھوں میں ہے، ہماری فوج نے جس طرح ہمارے جوہری اثاثوں کی حفاظت کی ہے وہ سب جانتے ہیں، ان لوگوں کا کڑا احتساب ہوگا جو اداروں کے خلاف سازش کررہے ہیں، ایک شخص کبھی پختون کارڈ تو کبھی پابندیاں لگانے کی بات کرتا ہے، خوارج، بی ایل اے اور پی ٹی آئی میں کوئی فرق نہیں۔

قومی خبریں سے مزید