• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معروف آرکیٹیکٹ یاسمین لاری کا اسرائیلی ادارے کا ایوارڈ لینے سے انکار

معروف آرکیٹیکٹ یاسمین لاری نے اسرائیلی ادارے کا ایوارڈ لینے سے انکار کردیا۔

یاسمین لاری نے جیو نیوز سے فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وولف فاؤنڈیشن کا ایوارڈ غزہ میں جاری اسرائیلی بربریت کے باعث لینے سے انکار کیا۔

معروف آرکیٹیکٹ نے کہا کہ مجھے اس ایوارڈ کے بارے میں معلوم تھا نہ ہی میں نے کبھی اپلائی کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ چند روز قبل وولف فاؤنڈیشن نے ای میل کے ذریعے ایوارڈ دینے سے متعلق بتایا۔ انہوں نے ایک لاکھ ڈالر کی انعامی رقم کا بھی بتایا جو میں نے ٹھکرا دی ہے۔

یاسمین لاری نے مزید کہا کہ ہم اسرائیلی ظلم پر خاموش ہیں لیکن جتنا کرنے کی سکت ہے، اتنا ضرور کریں۔

قومی خبریں سے مزید