وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے ریاستی رٹ چیلنج کرنے والوں کو نیست و نابود کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
کوئٹہ سے جاری بیان میں وزیراعلیٰ بلوچستان نے جعفر ایکسپریس پر حملے کی مذمت کی اور اسے بزدلانہ دہشت گردی قرار دیا۔
انہوں نے کہا کہ حملہ آوروں کو عبرتناک انجام تک پہنچائیں گے، خون بہانے والوں کو زمین پر جگہ نہیں ملے گی۔
سرفراز بگٹی نے مزید کہا کہ دہشت گردوں کا مکمل صفایا کیا جائے گا، بلوچستان میں ریاست کی رٹ چیلنج کرنے والوں کو نیست و نابود کردیا جائے گا۔
اُن کا کہنا تھا کہ عوام خوفزدہ نہ ہوں، دشمنوں کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، علاقے میں سیکیورٹی فورسز کا سرچ آپریشن جاری ہے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان نے یہ بھی کہا کہ سیکیورٹی ادارے دہشت گردوں کے تعاقب میں ہیں، بچ کر کوئی نہیں جائے گا۔