وفاقی وزارت خزانہ نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) میں 18 نئی اضافی آسامیاں تخلیق کردیں۔
اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ایف بی آر کی ان لینڈ ریونیو سروس میں گریڈ 17 اور اوپر کی اسامیوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ایف بی آر کی ان لینڈ ریونیو سروس کی آسامیوں کی مجموعی تعداد 1293 ہوگئی۔
واضح رہے کہ وفاقی کابینہ نے نئی آسامیوں کی تخلیق پر پابندی عائد کر رکھی ہے، کابینہ نے خالی آسامیوں کے خاتمے اور عارضی اسامیوں پر پابندی کا فیصلہ کیا تھا۔